آرمی چیف سے سپیکربحرینی نمائندگان کونسل کی ملاقات


راولپنڈی(صبا ح نیوز)آرمی چیف سے جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرینی نمائندگان کونسل کی اسپیکر مسز فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی سکیورٹی صورتحال، دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے عالمی کاوشیں ناگزیر ہیں،افغان عوام کی معاشی ترقی کیلئے مربوط عالمی نقطہ نظر ضروری ہے۔

جنرل قمر جادید باجودہ نے مزید کہا پاکستان بحرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی روایت کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ دوطرفہ سطح پر طویل المیعاد اور دیرپا تعلقات کے لیے پرعزم ہیں،دورہ کرنے والی مہمان شخصیت نے افغانستان کی صورتحال کے اندر کردار ،بارڈر منیجمنٹ کے لئے خصوصی کوششوں،علاقائی امن و استحکام کے لئے کردار کو سراہا انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنے کردار اداکرنے کاعزم ظاہر کیا۔