اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی ایڈووکیٹ کے والد سردار محمد صدیق خان کا اسلام آباد میں انتقال ہو گیا ہے ، ان کی نماز جنازہ بدھ کو آبائی گاں پٹولہ ٹائیں ضلع پونچھ میں دن دو بجے ادا کی جائے گی ۔سردار عبدالخالق وصی،سردار محمد شفیق خان،سردار خالد محمود خان،سردار عتیق احمد خان سردار خلیق احمد خان اور سردار محمد رضوان خان( آسٹریلیا) کے والد گرامی سردار محمد صدیق خان 91 سال کی عمر پوری کرکے اس عارضی دنیا کو چھوڑ کر اللہ کے حضور پیش ھو گئے۔صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنما و سابق ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی کے والدسردار محمد صدیق خان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments