حریت کانفرنس رہنما عبدالمجید ملک کے انتقال پر جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کا اظہار افسوس

اسلام آباد: جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں نے حریت رہنما عبدالمجید ملک  کے انتقال یاسین ملک کی  پھوپھی قاری نصیر احمد کی والدہ، طارق شریف کی خالہ اورمنشاد خان کے دادا  کی وفات  پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے تہاڑ جیل میں پابند سلاسل چئیرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ محمد یاسین ملک کی پھوپھی جان، ممبر سپریم کونسل قاری نصیر احمد کی والدہ ماجدہ، ممبر سپریم کونسل طارق شریف کی خالہ جان اور زونل نائب صدر سردار منشاد خان کے دادا جان کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔بیان کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کی تحصیل تراڈ کھل سے تعلق رکھنے والے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما و ممبر سپریم کونسل قاری نصیر احمد اور صدر انجمن تاجراں پونچھ ڈویژن و مرکزی رہنما جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سردار شبیر احمد کی والدہ ماجدہ کے نماز جنازہ میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان سمیت لبریشن فرنٹ اور سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے متعدد مرکزی، زونل، ضلعی اور مقامی رہنماں کے علاوہ کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تاجر نمائندگان اور عوام علاقعہ نے شرکت کی۔بیان کے مطابق اس موقع پر لبریشن فرنٹ کے قائم مقام چیئرمین راجہ حق نواز خان نے جملہ پارٹی قیادت کی طرف سے قاری نصیر احمد اور سردار شبیر احمد سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔