اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما عبدالمجید ملک کو اسلام آباد میں سپردخاک کر دیا گیا ہے 65سالہ رہنما طویل عرصے سے علیل تھے۔ گزشتہ روزبرما ٹائون اسلام آباد میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
وہ پاکستان میں جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے نمائندے تھے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر رہنماؤں محمد فاروق رحمانی، محمود احمد ساغر، سیدفیض نقشبندی، میر طاہر مسعود، محمد یوسف نسیم، ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ، شمیم شال، مشتاق بٹ، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف وانی، زاہد اشرف، ثنا اللہ ڈار، عبدالمجید، الطاف احمد بٹ لبریشن فرنٹ کے مرکزی وائس چیئرمین سلیم ہارون اور دیگر نے اپنے بیانات میں عبدالمجید ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اورسوگوار اخاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے تحریک آزادی کے تئیں گرانقدر خدمات پیش کرنے پر مرحوم عبد المجید ملک کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی سے ان کی مغفرت و جنت نشینی کے لئے دعا کی۔