محمد یاسین ملک کی حقیقی پھو پھی کا سرینگر میں انتقال،،مشعال حسین ملک کا اظہار افسوس وتعزیت

 سری نگر(صباح نیوز)  نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قیدجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئر مین محمد یاسین ملک کی حقیقی پھو پھی حلیمہ ملک سرینگر میں انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی جس کے بعد انہیںمقامی قبرستان میں سپردِ خا ک کیاگیا۔

اسلام آباد میںوزیر اعظم کی سابق معاون خصوصی برائے انسانی حقوق  اور  محمد یاسین ملک کی اہلیہ  مشعال حسین ملک نے یاسین ملک کی حقیقی پھو پھی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے  کہا ہے کہ  یاسین ملک کا خاندان مشکل وقت سے گزر رہاہے یاسین ملک کو  اپنی  پھو پھی کے  جنازے میں شرکت کی اجازت تک نہ دی گئی، جیل میں قید کشمیری اپنے عزیزواقارب کا آخری دیدار بھی نہیں کر سکتے، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث میں اور میری بیٹی بھی مقبوضہ کشمیر نہیں جا سکتی،