اے جی پی آر آفس میں سالانہ کھیلوں میں فاتح ٹیمز کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد(صباح نیوز)اے جی پی آر آفس کے ہال میں سالانہ کھیلوں کے اختتام پر فاتح ٹیمز کے اعزاز میں تقسیم انعامات کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس  مقبول احمد گوندل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریوینیوز احمد الہی بھی اس تقریب میں شریک ہوئے اور جیتنے والی ٹیمز میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس مقبول احمد گوندل نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو سراہا اور تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سال پورے پاکستان میں اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے  گا