پشاور(صباح نیوز)بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی)پشاورکے کرایوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ٹرانس پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، 5 کلومیٹرکے فاصلے کا کرایہ 10 سے بڑھ کر 15 روپے ہوگا، 5 کلومیٹر سے 10 کلومیٹر تک کا کرایہ 15 سے بڑھ کر 20 روپے ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ 35 کلومیٹر سے40 کلومیٹرکے فاصلے کا کرایہ 45 سے بڑھ کر 50 روپے ہوگا، 40 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے کا کرایہ 50 سے بڑھ کر 55 روپے ہوگا۔ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔