نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کی حمایت کے سوا کوئی راستہ نہیں، شیخ رشید


راولپنڈی(صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلانے کا درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔پاکستان کے تمام آرمی چیفس کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نےآج ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے۔ عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی۔اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے، پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔