لاہورہائیکورٹ،اوورسیزپاکستانیزکو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

لاہورہائیکورٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے واضح احکامات دیئے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق پر ہدایات جاری کیں، لیکن عدالتی احکامات کے باوجود الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں کی، لہذا اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور ای وی ایم کے استعمال کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔