شان رسالت ۖ میں گستاخی کے خلاف کراچی تاکشمور سندھ بھرمیں احتجاجی ریلیاں و مظاہرے


کراچی ( صباح نیوز) بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے نبی اکرم ۖ کی شان میں گستاخی کے خلاف امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پر ملک بھر کی طرح  کراچی تاکشمور سندھ بھرمیں بھی جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی ریلیاں ومظاہرے منعقدکئے گئے۔جن سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں و علماء کرام نے خطاب کیا۔

کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ،بدین،کندھکوٹ،نوابشاہ،ٹنڈوآدم، شکارپور،میرپورخاص،گولارچی،جھڈو،خیرپور ودیگرشہروں میں ہونیوالے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کرکے پیارے نبیۖ سے محبت اوربھارت کے اسلام دشمن اقدامات کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کیا۔شرکاء نے سخت نعرے بازی اورہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں،گستاخ رسول ۖ کی ایک ساز سرتن سے جدا سرتن سے جداودیگر نعرے تحریر تھے جبکہ علمائے کرام نے خطاب میں بھارت کی حکمران پارٹی بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات اورمسلمانوں پرہونے والے مظالم پرخطاب اوربھارت کے اسلام وانسانیت دشمن اقدامات کے خلاف قراردادیں منظورکی گئیں۔

صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کراچی میں لال مسجد جوڑیا بازارمیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں فاشسٹ جماعت نے رحمت للعٰلمین کی شان میں گستاخی کرکے پوری امت کی دل آزاری کی ہے۔ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ کوئی بھی مسلمان پھر چاہے وہ کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو وہ اپنا سر تو کٹوسکتا ہے مگر اپنے آقا کی شان میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتا۔واقعہ پر حکومت پاکستان کے رسمی احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محمد حسین محنتی نے زور دیاکہ مودی کی جانب سے معافی مانگنے تک نہ صرف بھارتی مصنوعات کا بائکاٹ، سفیر کو ملک بدراور تجارتی تعلقات منقطع کئے جائیں کیونکہ یہ صرف دو ملکوں کے درمیان نہیں بلکہ کروڑوں مسلمانوں کے ایمان و عقیدے کا مسئلہ ہے۔

کندھ کوٹ میں لائبریری چوک سے گھنٹہ گھر تک ناموس رسالت ریلی سے صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی سرکار کی جانب سے عبادت گاہوں پر حملے اور مسلمانوں کے لیے بھارت میں زمین تنگ کرنے کے بعد آپ صہ کی شان میں گستاخی ان کی اسلام، مسلمان اور پیغمبر اسلام دشمنی کا واضح ثبوت ہے، حقوق انسانی، صحافتی تنظیموں اور اقوام عالم کو مودی سرکار کی اسلام دشمنی کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔مظاہرے سے امیر ضلع آغا عبدالفتاح پٹھان، اقلیتی  نمائندوں مکھی دیوان لال، مہر چند عمر فاروق چنا نے بھی خطاب کیا۔خیرپور میں تحفظ ناموس رسالت ریلی سے صوبائی نائب امیر ممتازحسین سہتو ، مولانا ثناء اللہ جونیجو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت و مغرب میں بار بار شان رسالت میں گستاخی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات اسلام و قرآن کی بڑھتی ہوئی دعوت سے خوف اور اسلام فوبیا کی واضح مثال ہے۔ پوری دنیا اور امت مسلمہ مغرب کے اس دہرے معیار پر سراپا احتجاج پیں مگر ہمارے حکمران بے غیرتی کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

حیدرآباد میں مظاہرے سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ طاہرمجید،سابق امیر مشتاق احمد،عامر فاروق ودیگر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستانی انتہا پسند حکومت کے ترجمان ملعون نوپور شرما کی طرف سے رسالت ماب آنحضرت ۖ کی توہین کرنے سے امت مسلمہ کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔ مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا ہے۔ حکومت بھارتی مصنوعات کا مکمل ہر چیز کا بائیکاٹ کرے، بھارتی سفیر کو فی الفور ملک بد ر کیا جائے۔ بھارت میں نبی کریمۖکی شان میں گستاخی کی گئی ، عرب ممالک سمیت مسلم ممالک نے بھارت کے خلاف اواز اٹھائی لیکن ہم پاکستانی حکومت کے منتظر رہے کہ یہ بھی کوئی آواز اٹھائیں گے،جماعت اسلامی جیکب آباد کی جانب سے مقامی دفتر سے پریس کلب تک  امیر ضلع حاجی دیدار علی لاشاری کی قیادت میں حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مارچ کیا گیا،

انہوں نے اپپنے خطاب میں کہاکہ بھارت کے مجرمانہ واسلام دشمن حرکت پرامت مسلمہ بیدار مگرمسلم حکمران غیروں کے غلام اور بے حسی کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔۔ٹنڈوآدم میں بھی جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ہر مکتبہ فکر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت اور اس کے گستاخ لیڈروں کیخلاف نعرے درج تھیاس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں مشتاق احمد عادل، عبدالغفور انصاری ،عبدالستار انصاری ، سید عریف اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا

اس موقع پر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے مختلف وارڈز سے بلدیاتی  الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار مشتاق احمد عادل، فیصل عزیز غوری ایڈوکیٹ ،کامران عزیز غوری ایڈوکیٹ، حاجی رشید احمد، حاجی نور حسن نیشرکت کی۔میرپورخاص میں مدینہ مسجد چوک پر جماعت اسلامی کے تحت ناموسِ رسالت مظاہرہ وریلی کا انعقاد کیاگیا۔مظاہرے سے انجمن تاجران کے صدر انیس الرحمان شیخ ، سابق امیر حاجی نور الہی مغل ، آل سٹی تاجر اتحاد کے کامران میمن ،مذہبی رہنماء حافظ عطاء اللہ حیدری  اور سیکریٹری جماعت اسلامی میرپورخاص ظفر اقبال مجاہد نے بھی خطاب کیا۔ شکارپورمیں جھازچوک تک ریلی سے امیرضلع عبدالرحمان منگریو ومقامی امیر عبدالسمیع بھٹی، مدئئجی میں ریلی سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حزب اللہ جکھرو نے خطاب کیا۔#