بجٹ میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں ہے ۔موجودہ حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، لیاقت بلوچ


لاہور (  صباح نیوز )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بجٹ میں غریبوں کے لئے کچھ نہیں ہے ۔موجودہ حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ آئی ایم ایف کی غلامی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ پٹرول ، بجلی ، گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔ذخیرہ اندوز مافیا ہر چیز من مانے نرخوں پر فروخت کررہا ہے۔ ڈالر جس تیزی سے آسمان کی بلندیوں کو چھو رہاہے، مہنگائی نے بھی اسی تیزی سے سپیڈ پکڑی ہوئی ہے۔غیر ملکی قرضوںمیں بھی اربوںڈالر کا اضافہ ہو چکا ہے۔وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت جلد از جلدسود سے پاک نظام معیشت لانے کی پابند ہے۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روز شاہ جمال میں جماعت اسلامی کے پی پی 158سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عمیر اعوان کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی پی 158سے امید عمیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اللہ اور اس کے رسول ۖ کا نظام لانے کے لئے کوشاں ہے۔ کیونکہ اسلامی نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ قوم نے ساری پارٹیوں کا آزما لیا ۔ اب جماعت اسلامی کے ایماندار اورجذبہ حب الوطنی اور خدمت خلق سے سرشار امیدواروںکو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔ ہم آپ کو خوشحال پاکستان کی نوید سنائیں گے۔