کراچی میں نیشنل ہائی وے پر ایک کار سے 60کلو گرام ہیروئن برآمد،ملزم گرفتار


کراچی (صباح نیوز)کراچی میں نیشنل ہائی وے پر ایک کار سے 60کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار بھی کیا ہے۔60کلو گرام ہیروئن کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی۔

ملیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کی اور ایک مشکوک کار کو روکا گیا تو کار کے خفیہ خانوں سے 60کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔برآمد ہونے ہیروئن کی مالیت 30لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ کار کو بھی تھانے منتقل کردیاگیا۔

ملزم نے پولیس کا بتایا ہے کہ وہ وزیرستان سے سمگلنگ کر کے ہیروئن کراچی لایا تھا اور یہاں کراچی میں مختلف جگہوں پر اس نے سپلائی دینی تھی۔پولیس نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مار رہی ہے۔