کراچی (صباح نیوز) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کی رکن ماہنامہ وقت اسلام آباد کی چیف ایڈیٹر محترمہ کوثر لودھی کے بڑے بھائی ڈاکٹر ظفر لودھی کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کی رکن ماہنامہ وقت اسلام آباد کی چیف ایڈیٹر محترمہ کوثر لودھی سے ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر ظفر لودھی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین!