الیکشن کمیشن پنجاب کے 20 حلقوں میں صاف شفاف ضمنی انتخابات کیلئے پرعزم


اسلام آباد(صباح نیوز)پنجاب  اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی  انتخابات، الیکشن کمیشن  نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ کر ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کے فوری  ٹرانسفر کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سابق ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی کی الیکشن ڈیوٹی پر پابندی عائد کی تھی،

این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن میں بدعملی پر الیکشن کمیشن نے اس وقت کے ڈی پی او سیالکوٹ حسن اسد علوی کی الیکشن ڈیوٹی پر پابندی عائد کی گئی  تھی،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھے گئے  خط میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مشاہدہ میں آیا ہے کہ حسن اسد علوی کو ڈی پی او جھنگ تعینات کیا  گیاہے،

پی پی 125 اور 127 جھنگ میں 17 جولائی کو ضمنی  انتخابات ہیں، حسن اسد علوی کی تعیناتی الیکشن کمیشن کے حکم کی خلاف ورزی ہے، اس لیے ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے، حسن اسد علوی کا تبادلہ ایسے ضلع میں کیا جائے جہاں ضمنی انتخابات نہیں ہو رہے۔