سیاسی انتقام نہیں معاشی اورسیاسی استحکام چاہتے ہیں جس کاعمران خان نے بیڑہ غرق کیا،راناثنااللہ


فیصل آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیرداخلہ اورمسلم لیگ ن پنجاب کے صدرراناثناء اللہ خاں نے کہاہے کہ ہم سیاسی انتقام نہیں معاشی اورسیاسی استحکام چاہتے ہیںجس کاعمران خان نے بیڑہ غرق کیا اُمیدہے یہ ٹولہ اب لانگ مارچ میں اورسیاسی میدان میں بھی نظرنہیں آئے گا۔عمران خان لانگ مارچ کے نام پرخونی مارچ کے لئے سپریم کورٹ اوراسٹیبلشمنٹ کی مددچاہتے ہیں مددنہ ملنے پرپاکستان اورافواج پاکستان کے خلاف گھٹیازبان استعمال کررہاہے۔ مگراُمیدہے اُسے ایسی اجازت نہیں مل سکتی۔25مئی کوعمران خان نے جوکچھ کیاوہ سیاسی مارچ نہیں بلکہ بدمعاشی مارچ تھاجسے ہم نے قانونی طورپرکنٹرول بھی کیااورعلاج بھی۔گرفتاری کاموقع آئے گاتوبنی گالہ سے بھاگ کرپشاوربھی چالاجائے توبچ نہیں سکے گا۔پنڈی کاشیطان عمران خان کی متوقع گرفتاری پردھمکیاں نہ دیں۔جھوٹے مقدمات اوربے بنیادالزامات پرتین باروزیراعظم رہنے والے لیڈرمیاں نوازشریف ،میاں شہبازشریف،مریم نوازشریف اوروہ گرفتارہوسکے ہیں تو عمران خان کوئی الگ مخلوق تونہیں ۔اُسے گرفتارکیاجائے تووہ جیل میں24گھنٹے بھی نہیں نکال سکتاپائوں پڑ جائے گا۔

”صباح نیوز”سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ عام انتخابات وقت پرہونے کافیصلہ کیاجاچکاہے عمران خان جوچاہے کرلیں اب اُن کی خواہشات بیانیے ختم ہوچکے ہیں صرف سیاسی تماشے ہیں۔ اُن کی زبان ووٹ لینے کے لئے عوام کے ساتھ گفتگوکرنے کے قابل نہیں رہی۔اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کوعوام ووٹ دیں گے اورپی ٹی آئی کے اُمیدواروں کوانڈے اورڈنڈے پڑیں گے۔