کراچی (صباح نیوز)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پٹرول کی کھپت کے حوالے سے اہم فیصلہ کر تے ہوئے وزراء اور افسروں کا پیٹرول 40فیصد کوٹہ کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔
مراد علی شاہ نے کہا ہے مجھ سمیت تمام وزرا، سندھ حکومت کے افسران کا پیٹرول کم کردیا ہے، 40 فیصد پیٹرول کوٹے کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں، پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نھیں پڑنا چاہیے، خزانے پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے۔