ایبٹ آباد(صباح نیوز) بگنوتر کے قریب ایک کار کھائی میں گر نے سے ایک بچی سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بگنوتر کے قریب ایک کارگہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق موٹر کار نتھیاگلی سے ایبٹ آباد آ رہی تھی کہ بریک فیل ہونے کے باعث بگنوتر کے قریب گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ایک بچی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کو تشویش ناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔