بچوں کو سکول لانے والی کار چناری کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ٹیچر سمیت متعدد بچے زخمی ہو گئے


چناری(صباح نیوز)ایک درجن سے زائد معصوم بچوں کو سکول لانے والی کار چناری کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ٹیچر سمیت متعدد بچے زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کونا گاؤں سے چناری سکول کے بچوں کو لانے والی گاڑی کو گڑتھامہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں سکول کی ٹیچر سمیت متعددبچے معمولی زخمی ہوئے حادثہ اوور لوڈنگ اورگاڑی کی فٹنس نہ ہونے سے پیش آیا

یاد رہے کہ چناری میں سکولوں میں آنے والے معصوم طلباء اور طالبات کو گاڑیوں کے ڈرائیور بھیڑ بکریوں کی طرح کھٹارہ کاروں میں لیکر آتے ہیں عوام علاقہ نے ایسے ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی اور کھٹارہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے اگر انتظامیہ نے ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا خطرہ ہے