کراچی(صباح نیوز)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں عوام نے عمران خان کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردیا ۔
امتیاز شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کے تمام بیانیے جھاگ کی طرح بیٹھ چکے ہیں، غرور وتکبر میں ڈوبا شخص آصف زرداری سے این آر او مانگ رہا ہے، فسادی ٹولے کو مزید انتشار اور انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ عمران خان اسلام آباد پر ایک مرتبہ پھر حملہ آور ہونے کے لیے سپریم کورٹ سے تحفظ مانگ رہا ہے، عمران خان کی لانگ مارچ کی کال ٹیلیفون کال تک محدود ہوگئی۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ قوم نے اتنا بزدل شخص کبھی نہیں دیکھا، گرفتاری کے خوف سے اپنا گھر چھوڑ کر کے پی کے وزیر اعلیٰ ہائوس میں چھپا ہوا ہے۔