پشاور، گھر کے باہر دھماکہ، خاتون سمیت2 افراد زخمی


پشاور(صباح نیوز) پشاورکے علاقے یکہ توت میں گھر کے باہر دھماکے سے 2 افرادزخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اے این پی کے کسان کونسلر کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

دھماکے سے گھر کے گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

دھماکے میں 400 گرام بارود استعمال کیا گیا جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ،علاقے کو لوگوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا۔پولیس نے کہا کہ بم مکان کے گیٹ پر نصب کیا گیا تھا۔