حاجی نوازرضا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(دستور)کے صدراورایچ اے خانزادہ سیکرٹری جنرل منتخب


کراچی(صباح نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے انتخابات برائے2022-24  کراچی پریس کلب میں منعقدہوئے۔ملک بھر سے آئے ہوئے بی ڈی ممبران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیابعد ازاں الیکشن کمیٹی کے مغیث بیگ نے انتخابی نتاج کا اعلان کیا،جس کے مطابق حاجی محمد نواز رضا صدر، اے ایچ خانزادہ سیکرٹری جنرل اورحامدریاض ڈوگر فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

الیکشن کمیٹی کے نتائج کے مطابق ملک شکیل الرحمن حرسینئرنائب صدر جبکہ افسر عمران ، مہتاب اشرف خان اورمیاں محمد سلیم شاہد نائب صدورمنتخب ہوگئے ۔انتخابی نتائج کے مطابق عامر لطیف سینئر اسسٹنٹ سیکرٹری جبکہ عمران احمد مقصود، محمد نسیم شاہ اور محمد ظاہر اسسٹنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کی16نشستوں کے لیے شعیب احمد،سید شمائل عباس شاہ،شمس کیریو،شیماصدیقی، نویدانجم،عامر انور،عمران ایوب،فیصل جاوید،طاہرشہزاد،طارق سعید،تجمل حسین،چوہدری اصغر،سعیدآسی،ضیا الحق شہزاد ،رانا محمد افضل اورملک الطاف منتخب ہوگئے۔الیکشن کمیٹی کے چیئرمین رائوشمیم اصغرنے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔