پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد ، حالیہ اضافہ کو الفور واپس لیا جائے۔ لاہور میں جماعت اسلامی کے مظاہروں میں مطالبہ


لاہور(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اور ظالمانہ اضافہ  کے خلاف جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ملتان روڈ منصورہ، زون 146، زون 152، پی پی 160 جے آئی یوتھ اور پریس کلب لاہور کے باہر جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

احتجاجی مظاہروں کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم،  امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، امیر جماعت اسلامی وسطی لاہور شعیب یعقوب، صدر جے آئی یوتھ لاہور عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ، غلام حسین بلوچ، عدنان مصطفے چھٹہ،ڈاکٹر عبداللہ منیر،  احمد سلمان بلوچ، چوہدری عبدالعقوم گجر، چوہدری عبدالواحد، خواجہ وسیم بٹ، ملک منیر اعوان، محمد سلیم شیخ، عبداللہ جلیل فاروقی، چوہدری عبدالواحد، چوہدری عبدالقوم گجر و دیگر ذمہ داران نے کی۔ احتجاجی مظاہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافہ، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی مظاہروں میں  بڑی تعداد میں شہریوں شرکت کی اور پلے کارڈ اٹھا کر پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتی ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

منصورہ غربی لاہور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے احتحاجی مظاہرے کی قیادت کرتی ہوئے کہا کہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔حکومت نے پٹرول فی لیٹر 30 روپے بڑھا کر عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے۔ آٹے، گھی،گوشت، دالیں اور سبزیاں کی قیمتوں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔  اتحادی حکومت نے عوام کو مہنگائی ، بیروزگاری ،غربت،کرپشن،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا۔

امیر لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حالیہ اضافہ کو الفور واپس لیا جائے۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے ہوئے  ضیاء الدین انصاری،عبدالعزیز عابد،شعیب یعقوب، عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ،احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر قائدین نے کہا کہ روزانہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی پتا چلتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،موجودہ حکومت نے  بھی مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے، جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اپنے دور اقتدار میں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا ہے۔ عوام بھوک اور فاقوں پر مجبور ہوگئی ہے۔ امیر لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر قائدین نے قوم سے اپیل کرتیہوئے کہا کہ اب قوم نے تمام پارٹیوں اور چہروں کو آزما لیا ہے اب آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی امانت و دیانت والی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ حقیقی معنوں میں ملک میں نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کی جائے اور قرآن و سنت کے نظام سے ملک و قوم کے مسائل کو حل کیا جائے۔ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل ہے۔

حکمرانوں کی بدولت پاکستانیوں پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں ۔ امیرا لعظیم

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج پرمنصورہ کے باہر جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرا لعظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں شہباز شریف کی حکومت ہے اور نہ ہی ماضی میں عمران خان کی حکومت تھی ، حکومت صرف آئی ایم ایف ، ورلڈ بنک اور ان کے ساہوں کاروں کی ہے ۔ دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی کہ حکومت بجٹ سے پہلے پٹرول، گیس ، بجلی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردے لیکن پاکستان میں امریکہ ، آئی ایم ، ایف کے غلام حکمرانوں کی بدولت پاکستانیوں پر مہنگائی کے کوڑے برسائے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں پرانی حکومتیں ہوں یا موجودہ حکومت یہ سب عوام کی چیخیں نکلالنے آئی ہیں ۔ آج پاکستان کا قرض 40 ہزار ارب کرنے والے موجودہ اور سابقہ حکومتیں ہیں اور یہی طبقہ ایک دوسرے پر لعن طعن کر رہا ہے ۔ امیر العظیم نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ملک سے باہر ڈالر لے جانے کی پابندی کا قانون ختم کیا تھا اور آج اسی وجہ سے ڈالر ملک سے باہر جارہے ہیں ۔

امیر جماعت اسلامی لاہور زکراللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11جون کو امریکہ غلامی ، سودی معیشت ، پٹرولیم کی قیمتوں کے خلا ف ناصرباغ سے اسمبلی حال تک عوامی مارچ کیا جائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی ایک تھالی کے چٹے بٹے ہیں ان کے نعرے کھوکھلے ہیں اور اب پٹرول کے بعد گیس کی قیمت میں 50فیصد اضافہ ہونے کو جارہا ہے ۔

ذکراللہ مجاہد نے کہا کہ  سابقہ حکومتوں کے چینی ،آٹا ، پٹرول مافیاز کو موجودہ حکومت میں پروٹوکول مل رہا ہے۔مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی غربی لاہورعبدالعزیز عابد ، چوہدری عبدالقوم گجرنے بھی خطاب کیا۔