عمران خان کی گزشتہ رات کی پریس کانفرنس مایوسی اور ناکامی کے اوپر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی،نگہت یاسمین اورکزئی


پشاور(صباح نیوز)عمران خان کی گزشتہ رات کی پریس کانفرنس مایوسی اور ناکامی کے اوپر پردہ ڈالنے کی کوشش تھی۔ عمران خان کے دوراقتدار میں غریب آدمی کا معاشی قتل عام ہوا ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کی ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا نگہت یاسمین اورکزئی نے اپنے پریس بیان میں کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا عمران خان کی پریس کانفرنس صرف اور صرف جھوٹ کا پلندہ ہے۔ میڈیا کی آزادی کے کھوکھلے نعرے لگانے والا صرف ایک سوال پر ڈھیر ہوگیا۔

پریس کانفرنس میں نجی ٹی وی کے صحافی کے ساتھ عمران خان کا ہتک آمیز رویے کی سختی سے مزمت کرتی ہوں۔ عمران خان نیازی نے اپنے دورے اقتدار میں صرف اور صرف کرپشن کی اگر کارکردگی پر سوال کیا جائے تو میدان سے بھاگتے ہو۔ عمران خان تلاشی دو تمھارا مکافات عمل کا وقت شروع ہوا چاہتا ہے۔آج 28 مئی یوم تکبیر پر مجھ سمیت پوری قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی شکرگزار ہے کہ جنکی وجہ سے آج پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ایٹمی طاقت ہے جسکا سہرا صرف اور صرف شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔