چارسدہ،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق،ایک زخمی


چارسدہ (صباح نیوز)چارسدہ میں جائیدادکے تنازع پر فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ضلع چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کا واقع پیش آیا جس میں ملزمان کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی شامل ہیں جبکہ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔