کراچی(صباح نیوز)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس دستور کے دو سالہ مندوبین کے اجلاس میں شرکت کیلئے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر مندوبین کی آمد کا سلسلہ متاثر ہوا ہے ۔
الیکشن کمیٹی کے چیئرمین مغیث اشرف بیگ اور ارکان شمیم اصغر رائو، تاثیر مصطفی ، مقصود یوسفی ، میاں منیر احمد اور اعظم گوندل نے باہم مشورے کے بعد کاغذات نامزدگی کی واپسی کیلئے وقت میں توسیع کر دی ہے ۔
اب کاغذات ہفتہ 28مئی کو رات دس بجے تک واپس لئے جا سکتے ہیں۔ پولنگ اتوار 29 مئی کی صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے کراچی پریس کلب میں ہو گی۔ جس کے بعد نتائج کا اعلان کر دیا جائیگا۔