میرانشاہ (صباح نیوز)شمالی وزیرستان سے ایک بچہ اور ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان میں مزید دو بچوں میں پولیو کی تصدیق ہوگئی جن بچوں میں پولیو کی علامات پائی گئیں ان میں ایک بچہ اور ایک بچی شامل ہے اور دونوں بچوں کی عمریں ڈیڑھ ڈیڑھ سال ہیں۔
ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ رپورٹ ہونے والے دونوں کیسز کا تعلق میر علی سے ہے، رواں برس ملک میں مجموعی طور پر پولیو کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تمام کیسز خیبرپختونخوا شمالی وزیرستان سے ہیں۔