مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا توساری دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہو سکتا  ہے،استاد تامل کرام اللہ اوغلو


انقرہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیرعبدالرشید ترابی نے ترکی میں قیام کے دوران سعادت پا رٹی  کے  رہنما اور مرحوم ڈاکٹرپروفیسرنجم الدین کے جانشین استاد تامل کرام اللہ اوغلو  سے ملاقات کی ہے۔سعادت پارٹی کے ہیڈ کواٹرمیں  ظہرانے کے موقع پر ہونے والی  نشست میں  ترکی کے رہنما کومقبوضہ جموں وکشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔ عبدالرشید ترابی نے انہیں بھارت میں مودی حکومت کے مسلم دشمن اقدامات کے بارے میں بتایا

انہوں نے بتایا کہ  کشمیری حریت پسند قائدین سید علی گیلانی اور اشرف صحرائی کو دوران قید اور نظر بندی میں علاج معالجہ کی سہولت سے محروم رکھا گیا حتی کی دونوں قائدین  دنیا سے چل بسے،بھارتی فورسز نے ان کی  میتوں ں کی بے حرمتی کی۔

عبدالرشید ترابی  نے بتایا کہ تمام کشمیری رہنما بھارتی جیلوں میں ہیں اسیر حریت پسندوں کی زندگیا ں خطرے میں ہیں۔ کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے یک طرفہ عمر قید  سزا سنانے سے باقی اسیر قا ئدین کی زندگیا ں خطرے میں  ہیں، کشمیر میں بھارتی ظلم وجبر رکوانے کے لیے  اسلامی تحر یکیں بھارت پر موثر دبا و ڈالیں ۔

استاد تامل کرام اللہ اوغلو نےعبدالرشید ترابی  کو بھر تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ استاد نجم الدین کے جانشین کی حیثیت سے دیگر مسلم کے علاوہ فلسطین اور کشمیر کو اپنے مسائیل سمجھتے ہیں۔ بد قسمتی سے مسلم حکمران امت کے جذبات کی ترجمانی کرنے کی بجائے مختلف استعماری طاقتو ں سے مرعو ب  ہیں۔ اللہ پر بھروسہ کرتے  ہوئے متحد ومنظم ہو کر اوآئی  سی فعال کردارادا کرے تو اسرائیل اور بھارت دونو ں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکتے ہیں ۔

استا د اربکان نے  ڈی  ایٹ یعنی مسلم دنیا کے آبادی اور وسائیل کے لحاظ سے بڑے ممالک کا فورم قائم کرتے ہو ئے مسلم دنیا کو ایک معاشی اور دفاعی طاقت بنا نے کوشش کی لیکن ان بعد یہ فورم غیر فعال  ہو گیا  ہم کوشش کررہے ہین کہ تر کی اس میں فعال کردار ادا کرے۔ دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیر کے  مسئلہ کی وجہ دو ایٹمی ممالک کہ درمیان مسلسل کشیدگی  ہے۔خدا نخواستہ حل نہ ہو نے کی صورت میں ساری دنیا کا امن خطرے سے دوچار ہو سکتا  ہے انہوں بھارتی مظالم کی مزمت کرتے ہو ے بین الاقوامی برادری سے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا اور یا سین ملک سمیت تمام کشمیری رہنماؤں کی رہائی  کا بھی مطالبہ کیا