تحریک انصاف کے عہدیدار کے گھر سے اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے واضح ہو گئے، حمزہ شہباز


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلی پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار کے گھر سے اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے واضح ہو گئے ہیں۔یہ آزادی مارچ نہیں خونی مارچ کی بھرپور منصوبہ بندی ہے۔گزشتہ روز بھی یک کانسٹیبل کو بھی گولی مار کر پانچ بچوں کو یتیم اور ریاستی رٹ کو چیلنج کیا گیا۔

ان خیالات کااظہار حمزہ شہباز نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اس ملک میں انارکی اور انتشار چاہتا ہے۔ایک ایٹمی قوت والے ملک میں ایسی انارکی کی منصوبہ بندی ملک دشمنی کے مترادف ہے۔کانسٹیبل کمال کے قتل اور اسلحہ برآمدگی سے ان کے ارادے کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی تم گلی محلوں میں خون اور لاشیں گرا کر اقتدار کے خواب مت دیکھو۔حکومت ایسے تمام گھنانے منصوبوں کو سے بطریق احسن نمٹے گی۔پاکستان کی ساکھ اور امن امان کو دا پر نہیں لگانے دیا جائے گا۔عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔