میانوالی، سی ٹی ڈی کی کارروائی،7 دہشتگرد ہلاک،8 فرار


میانوالی (صباح نیوز) میانوالی میں مکڑوال کے قریب انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی میں7 دہشت گرد ہلاک اور8فرار ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے 6 دستی بم، سیفٹی فیوز وائر، 7 کلاشنکوف، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا  کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق دہشت گرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔