لاہور، پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں سے جدید اسلحہ برآمد


لاہور (صباح نیوز)لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھروں پر چھاپے مارکربھاری مقدار میں جدید اسلحہ برآمد کر لیا، دونوں رہنما گھروں پر موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہ ہوسکے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق چھاپوں کے دوران پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی گرفتار نہ ہو سکے تاہم ان کے گھروں اور ڈیروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔

بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ اور ملتان روڈ کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی سمیت مختلف مقامات پر چھاپوں میں 3 افراد گرفتار کر لئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ پکڑے گئے اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، 3پستول، 106 میگزین اور سیکڑوں گولیوں کے 50 ڈبے شامل ہیں۔