فتنے کی کرسی کے لالچ نے ماں سے لختِ جگر الگ کردیا ،مریم نواز


لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ فتنے کی کرسی کے لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لختِ جگر اس سے الگ ہوگیا اور پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کر دیا گیا۔

ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا۔قوم کے محافظوں پر گولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔