وزیراعلیٰ پنجاب کا شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے اظہار تعزیت


لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے لاہور میں فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کمال احمد کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ پولیس کانسٹیبل کی شہادت پر سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتا ہوں۔

غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی ہے۔کانسٹیبل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلندرتبہ پایا۔شہید کانسٹیبل کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ غم کی گھڑی میں شہید کانسٹیبل کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔