موسم کی خرابی کے باعث اوکاڑہ میں ن لیگ کا جلسہ ملتوی


اوکاڑہ(صباح نیوز)موسم کی خرابی کے باعث اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی کر دیا گیا۔مسلم لیگ ن کا جلسہ طوفان اور موسلادھار بارش کے باعث ملتوی کیا گیا، جلسے سے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کو خطاب کرنا تھا۔

رکن قومی اسمبلی ریاض الحق نے مرکزی اور مقامی قیادت کے مشورے سے جلسہ ملتوی کرنیکا اعلان کیا۔وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن کا جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔