سینیٹ نے مجموعہ ضابطہ فوجداری میں ترمیم کیلئے سینیٹر عرفان صدیقی کا بل منظور کر لیا


 اسلام آباد(صباح نیوز) سینیٹ نے ضابطہ فوجداری میں بنیادی نوعیت کی اہم ترامیم کیلئے سینیٹر عرفان صدیقی کے پیش کردہ بل کی منظوری دے دی.

اس بل کے ذریعے مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898 کی شق 4، شق 408 , شق 414A میں ترامیم کر دی گئی ہیں. اس کے علاوہ سیکشن 14، سیکشن 14A تبدیل کرکے نئی شقیں ڈالی گئی ہیں۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد اب یہ بل قومی اسمبلی میں جائیگا جہاں سے منظوری کے بعد یہ بل باضابطہ قانون بن جائیگا.

اس بل کی منظورِی کے بعد اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر وغیرہ کے عدالتی اختیارات ختم ہو جائیں گے. پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اخبار نویسوں سی گفتگو کرتے ہوئے بل کے محرک سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ آج آئین کے ایک اہم تقاضے کی تکمیل ہو گئی ہے اور ضابطہ فوجداری کی سامراجی روح نکال دی گئی ہے.