لاہور(صباح نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان کو دنیا کی تمام بلند ترین چوٹیاں سر کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کوسرباز خان کے شاندار کارنامے پر فخر ہے۔اتوار کو ایکس پراپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ سرباز خان وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دنیا کی تمام 14 بلند چوٹیوں کو سر کیا ہے،یہ کامیابی سخت مشکل حالات میں سربازخان کے بھرپور عزم کا اظہار کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ سرباز خان کو اس تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان کا یہ کارنامہ نئی نسل کے کوہ پیماں کے لئے ترغیب ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments