وزیرا عظم کی ہدایت پر این سی او سی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرا عظم شہباز شریف کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی تشکیل نو کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آنے کے تناظر میں این سی او سی کی تشکیل نو کی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ وزارتیں، ڈائریکٹوریٹ اپنے کردار، مقاصد کے مطابق این سی او سی کے آپریشنز میں معاونت کرتے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز این سی او سی کے سربراہ ہوں گے۔