حمزہ شہباز سے خواجہ نظام المحمود کی ملاقات ،ن لیگ میں شمولیت


لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمودنے ملاقات کی۔ خواجہ نظام المحمود کا اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

خواجہ نظام المحمود نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ نظام المحمود کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ نظام المحمود کی شمولیت سے پارٹی ڈیرہ غازی خان میں مزید مضبوط ہو گی۔

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عمرانی سرکار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا۔ہم جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کریں گے۔

رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔