ٹرک اور رکشوں کے درمیان تصادم، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی


خوشاب(صباح نیوز) خوشاب میں ٹرک اور رکشوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیوحکام کے مطابق افسوسناک واقعہ خوشاب میں بدلی والا کے قریب سکیسر روڈ پر پیش آیا جہاں2 چنگ چی رکشے ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 8سالہ رابعہ،9سالہ عمامہ،52سالہ ایوب،10سالہ احسن،35سالہ حمیرا، 8سالہ عافیہ،30سالہ پروین،7سالہ عثمان،25سالہ ثنا، 30سالہ صغیر،13سالہ قیصر، 12سالہ منیر،28سالہ صائمہ اور 70سالہ اشرف شامل ییں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونیوالوں میں 65 سالہ کلثوم،27 سالہ تسلیم خاتون،25سالہ اقرا بتول اور 12 سالہ لاریب شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ زخمیوں اور نعشوں کوٹی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کر دیا گیا ۔