سراج الحق ایف نائن پارک اسلام آباد میں کل جلسہ عام سے خطاب کریں گے


اسلام آباد(صبا ح نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق ایف نائن پارک اسلام آباد میں اتوار کو سودی نظام معیشت کے خلاف جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ خطاب میں سراج الحق سودی سرمایہ دارانہ معیشت سے نجات حاصل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ جلسہ عام میں خواتین اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت سودی معیشت کے خاتمے کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں روڈ میپ دے۔

جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جلسہ سے جماعت اسلامی کی دیگر مرکزی قیادت بھی خطاب کرے گی۔