رانا تنویر پی اے سی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوگئے


اسلام آباد(صباح نیوز) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے چیئرمین رانا تنوحسین مستعفی ہو گئے ،وزیراعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے نام نکال دیئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں کی گئیں اور کمیٹی سے وزیراعظم شہبازشریف اور سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کے نام نکال د یئے گئے جبکہ چیئرمین پی اے سی رانا تنویر نے کمیٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا، ان کی جگہ نئے پی اے سی کے چیئرمین کا تقرر پیر کے روز ہوگا۔

وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ عامر ڈوگر اور ریاض فتیانہ کو بھی کمیٹی سے نکالا گیا جبکہ کمیٹی میں نورعالم خان اور وجیہہ قمر کو شامل کرلیا گیا ۔