وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی،نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)پر پابندی عائد کردی۔وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیہ اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔