ہمارے نمبرز پورے ہیں جب ہم نمبرزدکھائیں گے تو چہ مگوئیاں دم توڑ جائیں گی،حمزہ شہباز


لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 25اراکین پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ ہمارے نمبرز پورے ہیں جب ہم نمبرزدکھائیں گے تو چہ مگوئیاں دم توڑ جائیں گی۔

ان خیالات کااظہار حمزہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں، الحمدُاللہ ہمارے نمبرز ٹھیک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نمبرز دکھائیں گے تو چہ مگوئیاں دم توڑ جائیں گی۔