سری نگر:جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر جموں شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنل کا ایک حصہ منہدم ہونے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، دو افراد کی لاش نکال دی گئی ہیں جبکہ دیگر8 افراد کی لاشیں نکالنے کا آپریشن جاری ہے
سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک زیر تعمیر چار لین والی ٹنل کا ایک حصہ جمعرات کو گر گیا تھاجس وجہ سے وہاں پر کام میں مصروف 13مزدور پھنس کر رہ گئے۔
ریسکو آپریشن کے دوران تین مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ دو افراد کی لاش نکال دی گئی جبکہ 8 افراد ابھی بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ان کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جاں بحق ہوگئے ہوں گے ، ان کی تلاش جاری ہے۔