شمالی کشمیرمیں شہری کو درانداز قرار دے کر شہید کر دیا گیا


 سری نگر(کے پی آئی)شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع  میں بھارتی فوج نے ایک شہری کو درانداز قرار دے کر  شہید کر دیا ہے جبکہ سونہ مرگ سے ایک لاش ملی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی فوج کی  راشٹریہ رائفلز نے کپواڑہ ضلع کے ٹنگدھار سیکٹر میں تلاشی مہم کے دوران ایک شخص کو گولی مار کر شہید کر دیا حکام نے بتایا کہ اس علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

ادھر سربل سونہ مرگ میں ایک بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ جمعہ کی صبح سونہ مرگ پولیس کو سربل جنگل  کے پہاڈی پر ایک بوسیدہ لاش پڑی ہوئی  ملی ہے