اپنا حق لینا اور چھیننا جانتے ہیں،محمود خان


پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم اپنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ متھرا کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ آج کل ملک کے جو حالات ہے وہ سب کے سامنے ہے، شکرہے خیبرپختونخوا سے صرف ایک لوٹا نکلا ہے،اس کوعزت راس نہیں آئی۔

محمود خان نے کہا کہ عدلیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہیں ہوگا ، پہلے بھی کہااب بھی کہتا ہوں اس وزیراعظم کو نہیں مانتا نہ ہی مانوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ کپڑے بیچنے کی ضرورت نہیں،  لوٹے ہوئے پیسے ملک لے آئیں آٹا سستا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 35 سال آپ لوگوں نے حکومت کی جبکہ ہمیں حکومت ملی تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔

محمود خان نے کہا کہ  پنجاب کے ککڑی وزیراعلی کو کہتا ہے کہ پہلے اپنی حکومت بچائو، پی ایس ڈی پی سے ہماری سکیمیں نکال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پنا حق لینا بھی جانتے ہیں اور چھیننا بھی، آج کل ملک کے جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔