موجودہ بحران کی وجہ منڈیوں کا حکومت پر عدم اعتماد ہے،حماد اظہر


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ موجودہ بحران کی وجہ منڈیوں کا حکومت پر عدم اعتماد ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے جن اشیا کی درآمد پر پاپندی لگائی وہ مجموعی درآمدات کا صرف %1.5 حصہ ہیں، ایسے مصنوعی اقدامات سے معیشت نہیں سنبھلتی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ بحران کی وجہ منڈیوں کا اِس حکومت پر عدم اعتماد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جلد انتخابات کا اعلان نہ ہوا تو معیشت مزید نقصان برداشت نہیں کر پائے گی۔