چولستان(صباح نیوز) چولستان میں خشک سالی کو ختم کرنے کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چولستان میں خشک سالی اور موسمی سختی سے نجات کیلئے نماز استسقا کا اہتمام کیا گیا۔
بارش کے حصول کیلئے شہر اور چولستان کے مختلف علاقوں میں نماز استسقاء ادا کی گئیں، نماز استسقا چولستانی علاقے ٹوبہ ناگڑا، ٹوبہ جوگڑی اور ٹاؤن ہال کے گرائونڈ میں ادا کی گئی۔
اس کے علاوہ چولستان میں گرمی کے خاتمے، بارش کے حصول اور قومی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔