مہنگائی ، بے روز گاری اور سودی نظام کے خلاف اتوار کواسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ عام ہو گا،سر اج الحق خطاب کر یں گے، نصرا للہ رندھاوا


اسلام آباد ( صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک میں مہنگائی ، بے روز گاری اور سودی نظام کے خا تمے کے حوالے سے شریعت کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے 22مئی کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں عظیم الشان جلسہ عام ہو گا ، جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سر اج الحق خطاب کر یں گے ، جلسہ عام میں اسلام آباد اور اس کے گر د نواح سے ہزاروں کی تعداد میں مر دو خواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،

اپنے بیان میں  انھوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور معیشت کی تباہی کی ذمہ دار سابقہ اور مو جو دہ حکمران اتحاد ہے ،  معیشت میں بہتری لانے کے دعوے کر کے مختلف حکومتوں نے آئی ایم ایف سے 22پروگرام لیے، مگر حالات بہتر نہ ہو سکے، مو جو دہ حکومتی اتحاد نے بھی آتے ہی آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا،معیشت میں بہتری کے لیے سود سے جان چھڑانا ہو گی، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ہونے والے معاہدے پر نظرثانی کی جائے،

نصر اللہ رند ھاوا نے کہا عوام مہنگائی کے ہاتھوں بے حال ہو چکے،وی آئی پی کلچر اور غیر ترقیاتی اخراجات کا خاتمہ کیا جائے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں50 فیصد کمی کی جائے، پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کسی بھی صورت نہ بڑھا ئی جا ئیں ،لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی کے موسم میں عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے، دیہی علاقوں میں  بارہ بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔