کراچی ( صباح نیوز ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کونسل کے سینئر رکن روزنامہ کاوش حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر محمد اسلم قاضی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے عہدیداروں سمیت تمام اراکین نے سی پی این ای کے سینئر رکن روزنامہ کاوش حیدرآباد کے چیف ایڈیٹر محمد اسلم قاضی کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین!۔