صحافیوں کے خلاف شکایت پر ایف آئی اے صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرے،اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کی جانب سے صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

حکم میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف شکایت کی صورت میں ایف آئی اے کو صحافتی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے.

عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹر سائبر کرائم پی ایف یو جے اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ کریں. ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ صحافتی تنظیموں سے صحافیوں کے خلاف کیسز متعلق تجاویز لیں،

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ
صحافیوں نے کہا وہ گائیڈ لائنز بنائیں گے تاکہ وہ ایس او پیز کا حصہ بن سکیں گے.

عدالت نے ہدایت کی ہے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کے تحت دئیے گئے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے ،

عدالت نے فیصلہ میں لکھا ہے کہ ایف آئی اے ڈائریکٹر نے بتایا درخواست گزار ارشد شریف کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں. صحافی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد اسے ہراساں نہیں کیا گیا،

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ
افضل بٹ اور شہزادہ ذوالفقار نے کہا صحافیوں کے خلاف کارروائی متعلق گائیڈ لائن بنانے کا موقع دیا جائے.

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافیوں کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا..